محکمہ انکم ٹیکس کی پیاز تاجروں پر چھاپے ماری

0

محکمہ انکم ٹیکس نے پیاز تاجروں پر چھاپے ماری کی ہے۔ ملک میں تقریباً100مقامات پر پیاز کے تاجروں پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے ماری کی ہے۔چھاپے پاری کا مقصد پیاز کی ذخیرہ اندوزی پر لگام لگانا ہے۔
ملک میں مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کو زندگی بسر کرنا محال ہوچکا ہے۔پیٹرول وغیرہ سے لیکر خوردنی اشیاء کی چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی یں۔
ملک کی بیشتر ریاستوں میں پیاز کی قیمتیں50روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہیں۔ جب کہ دہلی میں50سے80 روپے فروخت ہورہی ہے۔ مہنگی پیاز کی وجہ سے گھروں کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS