‘نئی دہلی :(ایجنسی) کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کئے جانے پر ٹویٹر پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے پر حملہ ہے۔ یوٹیوب پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں جس کا عنوان ہے “ٹویٹر کا خطرناک کھیل” ،راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر طنز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ہمارے سیاسی عمل میں مداخلت کررہا ہے”۔
JUST IN: By shutting down my #Twitter, they are interfering in our political process, says Rahul Gandhi | @fewcan
— The Hindu (@the_hindu) August 13, 2021
راہل نے کہا ، “میرے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بند کرکے وہ ہماری سیاسی عمل میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ایک کمپنی ہماری سیاست کی وضاحت کے لیے اپنا کاروبار کر رہی ہے اور بطور سیاستدان مجھے یہ قطعی پسند نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے جمہوری ڈھانچے پر حملہ ہے۔
راہل نے کہا، “بحیثیت ہندوستانی ہمیں یہ سوال لازمی پوچھنا ہے۔ کیا ہم کمپنیوں کو یہ اجازت دینے جارہے ہیں کہ وہ صرف ہندوستانی حکومت کے لئے ہماری سیاست کو ہمارے لیے وضاحت کریں؟ کیا آگے آنے والے وقت میں یہی ہونے والا ہے؟ یا ہم خود اپنی سیاست کی وضاحت کریں گے؟
”
A company is making its business to define our politics. And as a politician, I don't like this, says #RahulGandhi
— The Hindu (@the_hindu) August 13, 2021
دہلی میں ایک 9 سالہ دلت لڑکی کے ساتھ ریپ اور قتل کے معاملے میں متاثرہ کے خاندان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے راہل گاندھی کی ایک تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تھی۔ اس کے بعد ٹوئٹر نے راہل گاندھی سمیت کئی دیگر کانگریس لیڈروں کے ٹوئٹراکاؤنٹس کو لاک کردیا تھا۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس کو اس لئے بند کردیا گیا تھا کیوں کہ اس پوسٹ نے ان “ٹوئٹر قوانین کی خلاف ورزی کی” جس میں دوسروں لوگوں کی نجی معلومات ان کی رضامندی کے بغیر شائع کرنے یا پوسٹ کرنے سے منع کرتا ہے۔