راہل کا باپو کے قول کے ساتھ مودی کو منکسر رہنے کا مشورہ

0

نئی دہلی : سابق کانگریسی صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر،انہیں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ایک مثال کے ساتھ منکسر رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے مطالبے پر توجہ دیں اور کسان مخالف زراعت کے تینوں قوانین واپس لیں۔
انہوں نے عاجزی کے بارے میں باپو کے ایک اقتباس بھی پوسٹ کیا ہے کہ عاجز رہ کر سب کچھ جیتا جاسکتا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا "ایک بار پھر مودی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ زرعی مخالف قانون کو فوری طور پر واپس لیں۔"

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS