نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے چھ روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ یونیورسٹیوں، سینئر لیڈروں، این آر آئیز اور ماہرین سے ملاقات کریں گے اور جمہوری اقدار کے تئیں ہندوستان کی وابستگی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
کانگریس نے بدھ کو یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ انڈین اوورسیز کانگریس (آئی او سی) اس دورے کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس دورے میں مسٹر گاندھی بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی مختلف تنظیموں سے بات چیت کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ ہندوستان میں جمہوریت، انسانی حقوق اور جمہوری اداروں کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر بھی بات چیت کریں گے۔
پارٹی نے کہا کہ موجودہ ماحول میں جمہوریت ایک بہت بڑی عالمی ضرورت ہے۔ ہماری جمہوریت نہ صرف اپنے 1.4 ارب عوام کے لیے اختراع اور جمہوری اصلاحات کی ایک مضبوط بنیاد ہے بلکہ 21ویں صدی میں دیگر ممالک کے لیے جمہوریت کا ماڈل بھی فراہم کر سکتی ہے۔
آئی او سی کے صدر سیم پیٹروڈا نے مسٹر گاندھی کے امریکی دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، اس لیے جمہوری بات چیت شروع کرکے اس کی قیاسدت کرنے کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہماری ہی ہے ۔
مسٹر گاندھی کے دورہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے کے پہلے مرحلے میں کانگریس لیڈر سلیکان ویلی میں دو دنوں کے دوران چار پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سلیکون ویلی کے ایک پروگرام میں اپنی بھارت جوڑو یاترا کے تجربات بتائے۔ مسٹر گاندھی وہاں کاروباریوں اور ماہرین سے بھی بات چیت کریں گے اور پھر اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء، دانشوروں اور ماہرین کے ساتھ جمہوریت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
کانگریس نے بتایا کہ دورے کے دوسرے مرحلے میں مسٹر گاندھی واشنگٹن ڈی سی جائیں گے جہاں وہ ہڈسن انسٹی ٹیوٹ جیسے تھنک ٹینکس کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ وہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کریں گے اور عالمی میڈیا کے ایک بڑے حصے سے بات چیت بھی کریں گے۔ پارٹی نے کہا کہ جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور پی وی نرسمہا راؤ بھی پریس سے خطاب کرچکےہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی سیاست دانوں، امریکی انتظامیہ کے ارکان، ماہرین تعلیم اور کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ ہندوستان-امریکی سلامتی کونسل کے ارکان اور میڈیا کے سرکردہ عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے وہ رضاکارانہ تنظیموں کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے، کانگریس کے قائدین اور سینیٹرز کے نوجوان عملے کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے کے آخری مرحلے میں، مسٹر گاندھی نیویارک میں دانشوروں، ماہرین تعلیم، سائنسدانوں کے ساتھ چائے پر بات چیت کریں گے۔ وہ فن اور موسیقی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد ان کے ساتھ ظہرانے میں شامل ہوں گے۔
اپنے دورے کے دوران، 4 جون کو، مسٹر گاندھی نیویارک میں بڑے پروگراموں کے انعقاد کے لیے مشہور حیاتیاتی مرکز میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ ، پنجاب اور دیگر ہندوستانی ریاستوں کی تنظیموں کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔
راہل امریکہ میں کانگریس اور جمہوریت کی مضبوطی پر کریں گے بات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS