راہل-پرینکا گاندھی نے مودی سرکار کو ‘پروپیگنڈا کرنے والا’ قرار دیا

0
thestatesman.com

نئی دہلی : (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’پروپیگنڈہ کرنےوالے‘ہیں اور اپنے اشتہار میں وہ لگے رہتے ہیں اس لئے ملک کے سامنے موجودہ چیلنج کی کوئی پروا نہیں کرتے ہیں۔
محترمہ گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ “تشہیر میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ اگر ویکسین کی کمی ہے تو یہ چلتا ہے۔ پروپیگنڈہ کرنے والی حکومت۔ ”
وزیر اعظم پر ملک کے ہر مسئلے کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ “صدیوں کابنایا ، لمحوں میں مٹایا، ملک جانتا ہے ، کون یہ مشکل وقت لایا؟”
انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ ویکسین کی کمی،چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی ، بے روزگاری،مہنگائی ، سرکاری شعبے کی کمپنیوں-پی ایس یو اور کسانوں کے معاملات کو ہیش ٹیگ کیا اور کہا کہ ملک کو درپیش ان سنگین بحرانوں کو حل کرنے کے بجائے نریندر مودی صرف پی آر پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS