نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں منظور کئے گئے زرعی بل کے سلسلے میں جمعہ کے روز پر مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے ذریعے کسانوں کو سرمایہ کاروں کا غلام بنانے کے التزامات کئے گئے ہیں۔ گاندھی نے اس قانون کے خلاف بھارت بند کو کامیاب بنانے کی لوگوں سے اپیل کی اور حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ’گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)نے منیمم اسپورٹ پرائس (ایم ایس پی)کو برباد کردیا ہے۔ نیا زرعی قانون کسانوں کو غلام بنا دے گا ۔ اس کے ساتھ ہی گاندھی اور محترمہ وڈرا نے بھارت بند کی حمایت کرنے کے لئے بھی لوگوں سے اپیل کی۔
محترمہ وڈرا نے کہا ’’کسانوں سے ایم ایس پی چھین لی جائے گی ۔ انہیں کنٹریکٹ فارمنگ کے ذریعے کھرب پتیوں کا غلام بننے پر مجبور کیا جائے گا، نہ قیمت ملے گے نہ عزت ، کسان اپنے ہی کھت پر مجبور بن جائیں گے۔ بی جے پی کا زرعی بل ایسٹ انڈیا کمپنی کےراج کی یاد دلاتا ہے ۔ ہم یہ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے‘‘۔
زرعی بل کے سلسلے میں راہل ،پریانکا کا مودی سرکار پرحملہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS