راہل نے اشاروں اشاروں میں مودی ایک بار پھر تنقید کی

0
Image:IndiaTv

نئی دہلی : (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ویکسین کی قلت ، بیروزگاری ، مہنگائی وغیرہ کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر ان کا نام لیے بغیرحملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ وہ صرف اپنی تشہیر پر ہی توجہ مرکوزکر رہے ہیں۔ ملک میں موجودی چیلنجوں کی انہیں کوئی پروا نہیں ہے ۔ راہل گاندھی نے شاعرانہ انداز میں ٹویٹ کیا ’’صدیوں کا بنایا،پلوں میں مٹایا،دیش جانتا ہے،کون یہ کٹھن دور لایا ‘‘۔

انہوں نے ویکسین کی قلت،چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی،بے روزگاری،مہنگائی،پبلک سیکٹراور کسانوں کے معاملات کو ٹویٹ کے ساتھ ہیگ ٹیگ کیا اور کہا کہ ملک میں موجودہ ان سنگین بحرانوں کو حل کرنے کے بجائے نریندر مودی اپنے ہی پی آر پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS