راہل نے دسمبر میں کورونا کے سلسلے میں وارننگ دے دی تھی: غلام نبی آزاد

0

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے آج کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دسمبر 2019 میں کورونا کے سلسلے میں سونامی آنے کی وارننگ دے دی تھی لیکن حکومت نے وہ سنہرے ماہ گنوا دئے۔
 غلام نبی آزاد نے ایوان میں کورونا کی وبا پر بحث کے دوران الزام لگایا کہ اس حکومت نے کووید کو روکنے کا جو سنہرا وقت تھا اسے گنوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے پچھلے دسمبر میں کورونا کے سلسلے میں وارننگ دی تھی کہ سونامی آنے والی ہے۔ اس کے بعد پھر انہوں نے فروری میں حکومت کو پھر وارننگ دی لیکن اس حکومت نے کسی پر توجہ نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سینیٹائزر کا پروڈکشن بڑھا ہے اس لئے اس کی قیمتیں آدھی کی جانی چاہئے تاکہ غریب بھی آسانی سے اس کا استعمال کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سابن کی قیمتین بھی آدھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کورونا سے نمٹنے کےلئے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع اور تحصیل سطح پر جانچ کا انتظام کیا جانا چاہئے اور صحت کی دیکھ بھال انفرا اسٹرکچر کی توسیع کی جانی چاہئے۔
سابق وزیر صحت نے ویکسن کے سلسلے میں بھی کئی مشورے دئے اور کہا کہ ویکسن کفایتی ہونی چاہیے۔ ویکسن کے سلسلے میں ریگولیٹری نظام بھی مضبوط ہونا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS