راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری عروج پر

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اورجنرل سیکریٹرری پرینکا گاندھی واڈرا نے بے روزگاری کے مسائل کے تعلق سے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ان کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگاری عروج پر ہے اور نوجوانوں کا مستقبل تاریک نظررہا ہے ۔ گاندھی نے کانگریس کی ’اسپیک اپ‘مہم کے تحت یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا ’’ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے  ملک میں کروڑوں ملازمتیں ختم ہوگئی ہے اور گراس ڈیموسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی)میں تاریخی گراوٹ آئی ہے۔ اس نے ہندوستانی نوجوانوں کے مستقبل کو کچل دیا ہے۔ آئیں حکومت کو اپنی آواز سناتے ہیں ‘‘۔
انہوں نے وزیر اعظم پر ملک کے نوجوانوں کی بات نہیں سننے کا الزام لگاتے ہوئے  لکھا ’’ مسٹر مودی صرف اپنے چند ’دوستوں‘کی بات سنتے ہیں اور ان کی ترقی کرتے ہیں ۔ آج ملک کا نوجوان اپنے حق کاروزگار اور روشن مستقبل کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن مسٹر مودی خاموش ہیں۔ نوجوانوں کے مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے ‘‘۔
محترمہ وڈرا نے کہا ’’بڑھتی ہوئی نجکاری ،سرکاری اخراجات میں کٹوتی اور بی جے پی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج نوکریوں پر سب سے بڑا خطرہ ہے۔ حکومت نے موجودہ ملازمتوں میں بھرتیوں کو روک  رکھا ہے۔ ہمیں اس ملک کے مستقبل کے لئے  بولنا ہو گا ۔ میں بول رہی ہوں ، آپ بھی بولیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS