راہل گاندھی نے آسام میں کی ریلی، متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی

0

ئی دہلی: راہل گاندھی آسام کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ اور متاثرین سے بھی ملاقات کی۔ راہل گاندھی نے ایک ریلی سے خطاب کیا اور مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹ بندی پارٹ ٹو ہے، یعنی دونوں نوٹ بندی کی ہی شکل ہیں۔ راہل گاندھی نے مزید کہاکہ آسام کے نوجوان اس قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، ایسے میں پولیس کو گولی چلانے کی کیا ضرورت ہے۔ در اصل یہ لوگوں کی آواز کو کچلنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی ملک میں مستقل نفرت پھیلا رہی ہے۔ راہل نے مزید کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو آسام کی تاریخی زبان اور تہذیب و ثقافت پر حملہ کرنے نہیں دیں گے۔ آسام کو ناگپور نہیں چلائے گا بلکہ یہاں کی جنتا چلائے گی۔ راہل نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں کہہ دیا تھا کہ اس بل کو پاس نہیں ہونے دیں گے اور عوام پر حملہ بھی نہیں ہونے دیں گے۔ کیوں کہ ہمارے ملک کے کسی بھی شہری کا نقصان نہیں ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی نے شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں مرنے والے مظاہرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS