راہل گاندھی کے الزامات غلط اور بے بنیاد: الیکشن کمیشن

0

نئی دہلی، (یو این آئی) : الیکشن کمیشن نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جن میں یہ کہا گیا تھا کہ ووٹروں کی رضامندی کے بغیر ان کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز مسٹر گاندھی کے الزامات کے خلاف جاری ایک بیان میں کہا، ‘راہل گاندھی کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔’ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ووٹ کو کسی بھی فرد کے ذریعے آن لائن نہیں ہٹایا جا سکتا۔ ووٹر کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیے بغیر اس کا نام ووٹر لسٹ سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔

کمیشن نے کہا، ‘الند اسمبلی حلقے میں 2023 میں کچھ ووٹروں کے نام ہٹانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی اور اس معاملے میں کمیشن کے افسران نے تحقیقات کے لیے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ الند اسمبلی حلقے سے 2018 میں بی جے پی کے سُبھاش گٹّےدار اور 2023 میں کانگریس کے بی آر پاٹل نے الیکشن جیتا تھا۔’

قابلِ ذکر ہے کہ مسٹر گاندھی نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر ووٹروں کے نام فہرست سے ہٹائے جانے سمیت کئی الزامات عائد کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS