نئی دہلی، : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دفاعی بجٹ کے سلسلے میں حکومت کو پھر سے ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس میں صرف سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کا کام ہوا ہے اور ملک کی سلامتی کے لئے مصروف فوجیوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ بجٹ پوری طرح حکومت کے دوست سرمایہ داروں پر مرکوز ہے اور اس میں سرحد پر دشمن سے نبرد آزما فوجیوں کے مفاد میں کچھ نہیں ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’مودی ’دوست‘پر مرکوز بجٹ کا مطلب ہے’مشکل حالات چین کا سامنا کرنے والے جوانوں کو مدد نہیں۔ ملک کی حفاظت کرنے والوں کے ساتھ دھوکہ‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS