نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے بھنڈارا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں لگنے والی آگ سے ہونے والی نوزائیدوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سابق مرکزی وزیر مادھو سنگھ سولنکی کی موت پر بھی تعزیت کیا۔
مہاراشٹر کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ اسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ کو ایک دلدوز واقعہ قرار دیتے ہوئے راہل گاندھی نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور امید ظاہر کی کہ ریاستی حکومت اس واقعے میں جان گنوانے اور زخمی ہونے والے نوزائیدوں کے کنبہ کو ہر ممکن مدد کرے گی۔
خیال رہے بھنڈارہ کے ضلع اسپتال میں لگنے والی آگ میں کم از کم دس نوزائیدہ بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
راہل گاندھی نے کانگریس لیڈر مادھو سنگھ سولنکی کی موت کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے کانگریس کے نظریے اور معاشرتی مساوات کو عام کرنے کے لئے نمایاں تعاون دیا اور اس کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے آنجہانی سولنکی کے اہل خانہ،ان کے حامیوں اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا۔
خیال رہے مادھو سنگھ سولنکی چار بار وزیر خارجہ اور گجرات کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔
راہل کا مہاراشٹر کے اسپتال میں نوزائیدوں اورسولنکی کی موت پررنج و غم کا اظہار کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS