راہل نے ملک کے باشندوں کو مبارکباد اور فوج کی بہادری کو سلام

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے 1971 میں بنگلہ دیش کو آزاد کرانے میں ہندوستانی فوج کی بہادری کو سلام کرتے ہوئے آج کہا کہ اس وقت ملک کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں تھی اور ہمسایہ ملک سرحد کی خلاف ورزی کرنے سے ڈرتے تھے ۔ 
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’سنہ 1971 میں ہندوستان کی پاکستان پرتاریخی فتح کے جشن کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد اور فوج کی بہادری کو سلام‘‘۔ 
انہوں نے کہا ’’یہ اس وقت کی بات ہے جب ہندوستان کے ہمسایہ ممالک ہندوستان کی وزیر اعظم کا لوہا مانتے تھے اور ہمارے ملک کی سرحد کی خلاف ورزی کرنے سے ڈرتے تھے‘‘۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین  1971 میں 13 دن جاری رہی جنگ کے بعد  16 دسمبر کو پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج کے  سامنے غیر مشروط ہتھیار ڈال دیے اور بنگلہ دیش آزاد ہوا تھا ۔ محترمہ اندرا گاندھی اس وقت ملک کی وزیر اعظم تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS