پیرس (یو این آئی)ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے 19 سالہ جنک سنر کو 7-6 (4)، 6-4، 6-1 سے شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینس گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں 13 ویں بارجگہ بنالی جبکہ ارجنٹینا کی نادیہ پوڈوروسکا اوپن دور میں فرانسیسی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی کوالیفائر بن گئیں۔
ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال نے فرنچ اوپن ٹینس گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے 19 سالہ جنک سنر کو 7-6 (4)، 6-4، 6-1 سے شکست دی۔رافیل نڈال 13 ویں بار رولینڈ گیرو میں سیمی فائنل میں پہنچے ۔ اب 34 سالہ کھلاڑی کا مقابلہ ارجنٹینا کے 12 ویں سیڈ ڈیاگو شوارٹزمین سے ہوگا۔ یہ وہی شوارٹزمین ہیں جنہوں نے گذشتہ ماہ اٹلی اوپن کے کوارٹر فائنل میں نڈال کو شکست دی تھی۔یہ رولیند گیرو میں نڈال کا 100 واں میچ تھا۔ یہ ان کا ریکارڈ 98 ویں جیت تھی۔ اب تک وہ صرف دو میچ ہارے ہیں۔اگر نڈال 13 واں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کی کوشش میں کامیاب ہوتے ہیں تو فرنچ اوپن میں ان کے ٹائٹل کے ساتھ میجر ٹرافی کی تعداد 20 ہوجائے گی اور وہ راجر فیڈرر کے ریکارڈ تک پہنچ جائیں گے ۔رولینڈ گیرو کی 12 بار کی حکمرانی کرنے والے چمپئن نڈال کو ابتدائی طور پر اٹلی کے 19 سالہ جینک سنر نے چیلینج کیا تھا لیکن پھر انہیں 7-6 (4) ، 6-4 ، 6-1 سے میچ جیتنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔
اس سے قبل یو ایس اوپن چمپئن اور تیسرے نمبر کے کھلاڑی آسٹریلیا کے ڈومینک تھیئم منگل کو کلے کورٹ سلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے ۔تھیئم کو بارہویں سیڈ ارجنٹینا کے شوارٹزمین نے پانچ گھنٹے آٹھ منٹ تک جاری رہنے والے ایک میراتھن مقابلے میں 7-6 (1)، 5-7 ، 6-7 (6) ، 7-6 (5) ، 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے جگہ بنائی۔ تھیئم یہاں 2018 اور 2019 میں رنر اپ تھے لیکن ارجنٹینا کے کھلاڑی نے اس بار کوارٹر فائنل میں یو ایس اوپن فاتح تھیئم کو شکست دے کر رواں سال اپنا ریکارڈ 20-9 تک پہنچا دیا۔ میچ کے بعد نڈال نے کہا کہ یقینی طور پر صبح 1.30 بجے میچ کا اختتام کوئی مثالی صورتحال نہیں ہے ۔ یہاں بہت سردی ہے ۔ سچ پوچھیں تو ٹینس کھیلنے کے لئے موسم بہت سرد ہے ۔ ایسے حالات میں کھیلنا جسم کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب خواتین کے زمرے میں ارجنٹینا کی نادیہ پوڈوروسکا تیسری سیڈ ایلینا آئیوٹولینا کو شکست دے کر اوپن دور میں فرانسیسی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی کوالیفائر بن گئیں۔ پوڈوروسکا ، جنہوں نے رولینڈ گیرو تک پہنچنے سے پہلے کبھی بھی مرکزی ڈرا میچ نہیں جیتا تھا ، نے 6-2 ، 6-4 سے فتح حاصل کی۔ اب سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ پولینڈ کی 19 سالہ انگا سویٹیک سے ہوگا۔پوڈوروسکا نے میچ کے بعد کہا کہ میچ کے بعد میرے لئے بات کرنا تھوڑا مشکل ہے ۔
میری انگریزی بہت اچھی نہیں ہے تمام تعاون کے لئے شکریہ۔مجھے بہت خوشی ہے۔
سیمی فائنل اس سے بھی زیادہ یادگار بننے جارہا ہے کیونکہ ان کا مقابلہ اٹلی کی ایک اور کوالیفائر مارٹینا ٹریوزن سے ہوگا۔ مارٹینا اس سے پہلے ٹورنامنٹ میں کبھی بھی مرکزی ڈرا میچ نہیں جیت سکی تھی۔ تاہم اس سے پہلے انہیں 19 سالہ انگا سویٹیک کا چیلینج ختم کرنا ہوگا۔