نئی دہلی: (یو این آئی) پیگاسز جاسوسی معاملے،کسانوں کی تحری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مسئلے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کے سبب لوک سبھا میں بدھ کو مانسون اجلاس کے 12 ویں دن وقفہ سوال متاثر رہا اور ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔
وقفہ سوال کے دوران دو بار التوا کے بعد دوپہر 12 بجے ایوان کی کارروائی تیسری بار جیسے ہی شروع ہوئی،کانگریس، ترتمول کانگریس،دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) اور شرومنی اکالی دل سمیت مختلف اپوزیشن پارتیوں کے ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے اسپیکر کی نشست تک پہنچ گئے۔ ارکان کے ہاتھوں میں کسانوں کے معاملے،پیگاسیزجاسوسی اور مہنگائی سے متعلق مختلف طرح نعروں والی تختیاں تھیں۔
پریزائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ہنگامے کے دوران ہی اہم دستاویز ایوان کی میز پر رکھے۔
اگروال نے ارکان سے اپنی نشست پر جانے کی بھی اپیل کی، لیکن وہ نہیں مانے اور زور زور سے نعرے بازی کرنے لگے۔ بالآخر ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔
اس سے قبل اپوزیشن کےوقفہ سوال کو بھی متاثر کیا تھا اور ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔
پریزائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ایک بار کے التوا کے بعد ساڑھے گیارہ بجے ہی وقفہ سوال شروع کیا تو اپوزیشن کے ارکان بینر اور تختیاں لیکر ایوان کے بیچو بیچ آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ مسٹر اگروال نے انہیں ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا اور ایوان چلانے کی کوشش کی لیکن ارکان کا ہنگامہ مسلسل جاری رہا۔ اس کے بعد انہیں کارروائی 12 بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی تھی۔
اپوزیشن کے ہنگامہ کے سبب لوک سبھا میں نہیں ہوسکا وقفہ سوال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS