برطانوی ملکہ کا طیارہ حادثہ کا شکار

0

لندن، (ایجنسیاں) : برٹش ایئرویز کی پرواز سے ایک پرندہ ٹکرا گیا۔ اس فلائٹ میں بادشاہ چارلس III کی اہلیہ یعنی ملکہ کنسورٹ کیملاسوار تھیں۔ حادثہ میں اس کی جان بال بال بچ گئی۔ برٹش ایئرویز کا بوئنگ 777-200ER طیارہ (G-YMMJ) بنگلورو سے لندن جا رہا تھا۔ لینڈنگ کے دوران ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے کے اگلے حصہ کو نقصان پہنچا۔ پائلٹ کی ذہانت کے باعث بڑا حادثہ ٹل گیا۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ پائلٹ نے ذہانت کا مظاہرہ کیا اور طیارے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروا دیا۔ کیملا کے ساتھ دیگر تمام مسافروں کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
ملکہ کیملابنگلورو میں سوکیا ہولسٹک ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کا دورہ کرنے پہنچی تھیں۔ یہاں انہوں نے میڈیکل گارڈن کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ کنسرٹ میں شرکت کی اور ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔ کیملا اپنے دوستوں کے ساتھ 10 دن کے دورے پر بنگلور آئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS