امدادی اشیا کے ساتھ قطری طیارہ پھر کابل میں، جانیں کیا کیا امداد آئی

0
Image: The News Glory

کابل، (یوا ین آئی):قطر سے پچیس ٹن خوراک اور ادویات لے کر ایک طیار کابل کے ہوائی اڈے پر اترا جس کے بعد دو روز کے دوران قطر سے افغانستان کو ملنے والی امداد اڑسٹھ ٹن ہو چکی ہے۔ قطری خبر ایجنسی کیو این اے کے مطابق، قطر سے پچیس ٹن خوراک اور ادویات لے کر ایک طیارہ کابل کے ہوائی اڈے پر اترا جس کے بعد دو روز کے دوران قطر سے افغانستان کو ملنے والی امداد اڑسٹھ ٹن ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ اکتیس اگست کو امریکی فوج کے مکمل انخلا کے بعد کابل ہوائی اڈے
کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا تھا۔اس کے بعد قطر سے یکم ستمبر کو قطر ایئر ویز کا ایک تکنیکی وفد کابل ہوائی اڈے کی جانچ پڑتال کیلیے پہنچا تھا،بعد ازاں چار اور چھ ستمبرکو قطر نے انسانی امداد پر مشتمل دو طیارے بھجوائے تھے۔ کابل ہوائی اڈے کا آپریشن یشن بحال کرنے اور اسے دنیا سے منسلک کروانے کیلیے طالبان قطر اور ترکی سے رابطے میں ہیں۔امریکہ، یورپی ممالک اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کابل ہوائی اڈے کو فی الفور بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS