نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نوئیڈا کی 40منزلہ دو رہائشی عمارتوں کے معاملے میں فلیٹ خریداروں کوان کے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر پرائیویٹ تعمیراتی کمپنی ’سپرٹیک‘کی بدھ کے روز سرزنش کی اوراگلی سماعت 17جنوری تک عدالتی حکم کے مطابق رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔یہ معاملہ اتر پردیش کے نوئیڈا میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی گئی دو 40منزلہ رہائشی عمارتوں سے وابستہ ہے ۔ ان عمارتوں کوعدالت عظمیٰ کے حکم پر منہدم کرنے کا عمل جاری ہے ۔ عدالت نے انہیں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرانے کا حکم دیا تھا۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سپرٹیک کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل کو زبانی حکم دیا کہ متعلقہ کمپنی پیر سے پہلے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ادائیگی کرنے کا انتظام کرے ۔
پیر تک فلیٹ خریداروں کی رقم واپس کریں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS