پورنیش مودی نے راہل گاندھی کے خلاف سپریم کورٹ میں’کیویٹ’ دا خل کیا

0

نئی دہلی، (یو این آئی) گجرات سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اسمبلی پرنیش مودی نے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے خلاف سپریم کورٹ میں ‘کیویٹ’ داخل کیا ہے۔
مسٹر مودی کی ہتک عزت کی شکایت کے بعد عدالت نے مسٹر راہل گاندھی کو قصوروار قرار دیا تھا۔ جس کی وجہ سے کانگریس لیڈر کی لوک کی سبھا کی رکنیت ختم کر دی گئی تھی۔
مسٹر گاندھی نے نچلی عدالت کے فیصلے کو گجرات ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جسے خارج کر دیا گیا۔ ویاناڈ لوک سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر گاندھی ہائی کورٹ کے 07 جولائی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکتے ہیں، جس کے پیش نظر بی جے پی کے ایم ایل اے نے عدالت عظمیٰ میں ایک کیویٹ داخل کر کے درخواست کی ہے کہ اگر مسٹر گاندھی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہیں تو سماعت کے دوران ان کا (شکایت کنندہ فریق کا) موقف بھی سنا جائے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہتک عزت کا یہ کیس 2019 کا ہے۔ اس معاملے میں، 23 مارچ 2023 کو، سورت کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسٹر گاندھی کو ہتک عزت کے جرم میں قصوروار قرار دیا۔ اس جرم میں ا نہیں زیادہ سے زیادہ سزا یعنی دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS