پنجاب میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس کے لیے خصوصی مہم

0

پنجاب میں جن افراد کے ڈرائیونگ لائیسنس پرانے طریقے سے بنے ہوئے ہیں وہ اب اپنے ڈرائیونگ لائیسنس اپ۔گریڈ کروا کر ڈجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس بنا سکتے ہیں۔ 
اس مقصد سے ریاستی حکومت نے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے اور عوام کو گھروں سے یا کسی بھی جگہ سے آن لائن اپلائی کرکے ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس حاصل کرنے کی سہولت دی ہے۔ 
اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کمشنر ڈاکٹر امرپال سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ مینواَل ڈرائیونگ لائیسنس ہولڈر کو ’سارتھی ویب اپلیکیشن‘ پر ملنے والی تمام سروسز حاصل نہیں ہوتی ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اور مینواَل ڈرائیونگ لائیسنس ہولڈر کو اپنے لائیسنس ڈیجٹل اپ۔گریڈ کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔ پرانے طریقے سے دستی شکل میں کاپیوں پر بنے یا بغیر چپ کے پرنٹیڈ ڈرائیونگ لائیسنس کو اب ’سارتھی ویب اپلیکیشن‘ کے ذریعے اپ۔گریڈ کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر امرپال نے کہا کہ پہلے لائیسنس حصول کے لیے متعلقہ رجسٹرنگ اتھارٹی دفتر جانا پڑتا تھا اور درخواست گذار کو درخواست اور دستاویز کے ساتھ کئی بار دفاتر کا چکر لگانا پڑتا تھا۔ اس سے لوگوں کو بہت سی مشکلیں پیش آتی تھیں اور کئی بار ان کا مالی استحصال بھی ہوتا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ ایسی مشکلات سے نمٹنے اور عوام کی سہولت کے لیے سارتھی ڈیٹا بیس میں ڈرائیونگ لائیسنس کو اپ۔گریڈ کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔  سارتھی ویب اپلیکیشنس میں نئی سہولت شروع ہونے سے درخواست گذار کسی بھی رد وبدل کے لیے گھر سے ہی اپلائی کر سکتا ہے اور متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے تصدیق ہونے اور منظوری کے بعد اپنی تفصیلات کو ڈیٹا بیس پر آن لائن رجسٹر کروا سکتا ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ ڈیلنگ کلرک سے لاگ ان آئی ڈیز میں ڈیٹا بیس ترمیم کی اتھارٹی لے لی گئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اعداد و شمار میں کوئی تبدیلی نہ کی جا سکے۔ سارتھی کے اس ماڈل کے نافذ ہونے سے درخواست گذار کو ایک بار بایومیٹرک (فوٹو گراف اور دستخط) کے لیے رجسٹرنگ اتھارٹی کے دفتر جانا پڑتا ہے۔ پورے عمل کو مکمل ہونے میں 14 دنوں سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS