پنجاب نے بنگلور کو97 رنوں سے شکست دی

0

دبئی  (ایجنسیاں)
کپتان لوکیش راہل کی صرف 69 گیندوں پر 14 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 132 رن کی جارحانہ سنچری اننگز کی بدولت کنگس الیون پنجاب نے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف جمعرات کو آئی پی ایل مقابلے میں20 اوور میں تین وکٹ پر 206 رن کا ہمالیائی اسکور  کھڑا کیا جس کے جواب میں بنگلور کی ٹیم 17 اوور میں 109 رن بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔
اس سے  قبل سلامی بلے باز راہل نے اپنی ٹیم کے دوسرے ہی میچ میں ریکارڈ توڑ اننگز کھیلی۔ انہوں نے 62 سنچریوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور آئی پی ایل کی تاریخ میں کپتان کا بہترین اسکور بنایا۔ یہ ان کی دوسری سنچری اور بہترین اسکور تھا۔ 19 ویں اوور میں راہل نے تیزگیندباز ڈیل اسٹین کی پہلی دو گیندوں پر چھکوں اور چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی اس آئی پی ایل کی پہلی سنچری ہے ۔راہل نے بنگلور کے گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی اور آخری تین اوور میں ٹیم نے 60 رن جوڑے ۔ انہوں نے شیوم دوبے کی آخری تین تین گیندوں پر چوکا، چھکا اور چھکا لگایا جس سے پنجاب کا اسکور 206 رن پہنچا گیا۔ مینک اگروال نے 20گیندوں پر چار چوکوں سے 26,، نکولس پوران نے 18 گیندوں میں 17 رن اور کرون نائر نے دو چوکوں کی مدد سے آٹھ گیندوں میں ناٹ آوٹ 15 رنز کا تعاون دیا ۔
بنگلور کی جانب سے اسٹین چار اوورز میں 57 رنز لٹاکر مہنگے گیندباز ثابت ہوئے ۔
شیوم دوبے نے 33 رنز دے کر دو اور یوجویندر چہل نے 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS