زرعی قوانین کیخلاف امریندر کی قیادت میں کانگریس کادھرنا

0

جالندھر (ایس این بی)
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ متنازعہ زرعی قوانین پر وہ صدر سے صلاح مشورہ کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کی سرکار ان قوانین کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی۔ امریندر سنگھ کی قیادت میں کانگریس کے لیڈروں ے نوشید میں دھرنا دیا۔ یہ بھگت سنگھ کی جائے پیدائش ہے۔ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ پنجاب کی سرکار زرعی قوانین کے خلاف قانونی بلوں کے وہ بھی متبادل تلاش کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ بھگت سنگھ کی سمادھی استھل پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد دھرنے پر بیٹھے۔
وزیر اعلیٰ کے ساتھ ان کی اہلیہ پرینت کور اور پنجاب امور کے انچارج ہریش راوت بی پی سی سی چیف سنیل جاکھڑ، اسمبلی کے اسپیکر رانا کے پی، کابینی وزرا کے علاوہ 45ممبران اسمبلی اور 6 ممبران پارلیمنٹ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا رخ کرنے سے پہلے وہ وکلاء سے مشورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ راہل گاندھی کو پنجاب بلائیں گے اور ان سے قیادت ہاتھ میںہاتھ میں لینے کی درخواست کریں گے۔ اس پروگرام کو سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو اور آنندیو صاحب کے ایم پی منیش تواری موجود نہیں تھے۔یوم شہادت پر اکالی دل کے لیڈر سابق ممبر پارلیمنٹ بی ایس چندرا نے بھی سمادھی استھل پر پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کو اس موقع پر کل جماعتی ایویسٹ بنانا چاہیے۔امریندر سنگھ نے کہا کہ صدرجمہوریہ رام ناتھ کویند کو ان بلوں کو منظوری افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی قوانی میں ترمیم کرکے کسانوں کے مفادات کی حفاظت کرے گی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS