پنجاب: کووڈ-19کے 217نئے معاملے درج، 9اموات

0

پنجاب میں 11 کووڈ مریضوں کی موت سے ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔  دریں اثنا ، ریاست میں اس انفیکشن کے 217 نئے معاملے بھی درج ہوئے ہیں، جس سے ریاست میں اب معاملوں کی مجموعی تعداد 3،832 ہوگئی ہے۔
ضلع جالندھر میں نئے 79 معاملے درج ہوئے۔ امرتسر میں 35 نئے معاملے درج ہوئے،لدھیانہ میں 19 نئے معاملے درج ہوئے اور سنگرور میں 18 نئے معاملے، موہالی سے 11 معاملے
آٹھ معاملے پٹیالہ اور آٹھ پٹھان کوٹ سے ، کپورتلہ سے سات ، مکتسر سے چھ ، فرید کوٹ اور ہوشیار پور سے پانچ ، بٹھنڈا ، برنالہ اور فیروز پور سے تین ، ترن ترن اور فتح گڑھ صاحب سے دو دو اور فضلکا ، روپر اور گورداسپور سے ایک ایک کیس درج ہوئے۔ 
محکمہ صحت کے مطابق 2636 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور 1104 ایکٹو کیسز ہیں جن میں 27 آکسیجن سپورٹ اور چار وینٹیلیٹر سپورٹ پر ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS