پنجاب: کووڈ-19کے 104نئے معاملے، 4اموات

    0

    ریاست پنجاب میں آج کووڈ -19کے 104نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جبکہ چار اموات کی بھی اطلاع ہے۔ ریاست میں اب معاملوں کی مجموعی تعداد 3,371 ہو گئی ہے۔ جب کہ اب تک 75اموات ہو چکی ہیں۔ 
    اضلاع کی بات کی جائے تو ، جالندھر سے 31 معاملے درج ہوئے۔ 22 لدھیانہ سے، پٹیالہ اور امرتسر سے نو ، پٹھانکوٹ سے چھ؛ ایس اے ایس نگر ، کپورتلہ ، سنگرور سے ایک ایک ، ہوشیار پور اور فضلکا سے تین۔ گرداس پور اور روپر سے دو۔ اور فریدکوٹ ، فیروز پور ، ترن ترن اور فتح گڑھ صاحب سے ایک ایک معاملے سامنے آئے۔  ضلع ڈیرا باسی میں آج  کووڈ-19 کے دو نئے معاملے درج کئے گئے۔ 
     ایک 35 سالہ خاتون اور اس کے 18 سالہ بیٹے کا کووڈ-19ٹیسٹ مثبت پایا کیا ہے۔ موہالی کے سول سرجن ڈاکٹر منجیت سنگھ نے بتایا کہ اس خاتون کے شوہر پہلے ہی کووڈ-19 میں مثبت پائے گئے تھے جو 8 جون کو دہلی سے واپس آئے۔  انہوں نے کہا ، "دونوں مریضوں کو بنور کے گیان ساگر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 
    ضلع میں اب تک 186افراد کورونا سے متاثر ہیں، جس میں سے 127افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ تین کی موت ہو چکی ہے۔ ضلع میں اب 56ایکٹو کیسز ہیں۔ 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS