پاکستان: قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر مستعفی

0

اسلام آباد (ایجنسیاں) : پاکستان ہائی وولٹیج ڈرامہ کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی ہوگئے۔قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا اسمبلی سیکریٹریٹ حکام نے اسپیکر کو ووٹنگ کے لیے قائل کرلیا تھالیکن بعد میں خبرآئی کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر استعفے پر غور کر رہے ہیں۔
آج اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر کی تلخی ہوئی، تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں ہوا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے اسپیکر اسد قیصر سے کہا کہ آپ عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں۔ذرائع کے مطابق اس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہا ہوں، تحریک انصاف میں شمولیت آئین پاکستان کے تحفط کیلئے کی تھی۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر اسد قیصر اورڈپٹی اسپیکر مستعفی ہوئے اور ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے جس کے بعد ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS