اسلام آباد (یو این آئی) : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان رضا کے متعصبانہ رویہ کے خلاف منگل کو پورے ملک میں اس کے ضلعی دفاتر کے باہر مظاہرہ کیا۔پاکستان کے اخبار ڈان کی خبر کے مطابق پی ٹی آئی کے لیڈروں اور کارکنوں نے تمام بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، گجرات اور فیصل آباد میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل پیر کی رات پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کراچی شہر میں موجودہ مخلوط حکومت کے خلاف موٹر سائیکل ریلی نکالی تھی۔اطلاعات کے مطابق پشاور میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی جب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات پولیس نے مظاہرین کو روک دیا۔ پی ٹی آئی لیڈروں کا کہنا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر صرف پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی تحقیقات کیوں ہو رہی ہیں۔
دریں اثناء چیف الیکشن کمشنر نے انتظامیہ اور پولیس کو اپنے دفاتر کی سیکیورٹی کے لیے ہدایات دی ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ ریڈ زون میں امتناعی احکامات نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو وہاں مظاہرہ نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔چیف الیکشن کمیشن دفتر کی سیکیورٹی کے لیے 750 جوان تعینات کیے گئے ہیں۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 دنوں کے اندر پی ٹی آئی کے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الزامات طے کرے ۔
پاکستان میں پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے دفاتر پر مظاہرہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS