پروویڈنٹ فنڈ: مغربی دہلی ہیڈکوارٹرمیں سو فیصد دعوے کا نمٹارہ

0

نئی دہلی: امپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائیزیشن (ای پی ایف او) کے مغربی دہلی کے ہیڈکوارٹرنے گذشتہ ایک سو دن تک مسلسل کام کرتے ہوئے صد فیصد 91 ہزارکروڑ دعوے کا نمٹارہ کیا ہے اور 140 کروڑ روپیے کام کرنے والوں کو دیے ہیں۔ 
ای پی ایف او نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ ای پی ایف او مغربی دہلی مسلسل 100 دنوں تک 24 گھنٹے کے اندر صد فیصد کووِڈ دعوے کا نمٹارہ کرنے والا ملک کا
واحد ہیڈکوارٹر ہے۔ دہلی۔ مغربی دہلی کا سب سے بڑا پروویڈنٹ فنڈ ہیڈکوارٹر ہے اور دعوے کے موصول ہونے کے تناظر میں ملک کا دوسرا بڑا دفتر ہے۔ وبا کے مد نظر
حکومت نے خصوصی کووِڈ دعویٰ پیش کرنے کا التزام کیا تھا۔ اس کا مقصد وبا کے دوران مزدوروں کی مالی مدد کرنا ہے۔ 
علاقائی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر اتم پرکاش نے کہا کہ رواں مالی سال میں دفتر نے تقریباً 1.75 لاکھ دعوے کا نمٹارہ کرتے ہوئے 570 کروڑ روپیے کی رقم مزدور
طبقے کے کھاتوں میں پہنچائی گئی ہے۔ کووِڈ۔19 کے مشکل وقت میں پروویڈنٹ فنڈ سے ایڈوانس کلیئرنس کی سہولت سے ای پی ایف او کے ممبران، خصوصی طور پر
15000 روپے سے کم ماہانہ تںخواہ پانے والوں کو کافی مدد ملی۔ اس کے تحت اپنے تین ماہ کی بنیادی تنخواہ اور مہنگائی اور بھتہ یا ای پی ایف کھاتے میں جمع رقم
کے 75 فیصد تک مین سے جو بھی کم ہو نکال سکتے ہیں۔ اس سے کئی کام کرنے والوں کو وقت پر بہت راحت ملی ہے اور وہ قرض کے جال میں پھنسنے سے بچ گئے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS