کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف 27مئی کو احتجاج

0

سری گنگا نگر :آل انڈیا کسان جدوجہد کوآرڈینیشن کمیٹی کی ملک گیراپیل پر27مئی کو کسان اپنے قومی اور مقامی سطح کے مطالبات کے تعلق سےاحتجاجی کارروائیوں کا انعقاد کریں گے۔آل انڈیا کسان سبھا  کےسنٹرل کسان کونسل کے ممبر شیوپترام میگھوال نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران زرعی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ کسانوں پر لاک ڈاؤن کا زبردست اثر پڑا ہے ،جس کی وجہ سے کسانوں کی پیداوارآج بازارمیں کافی کم قیمت میں فروخت ہورہی ہے۔ میگھوال نےالزام عائد کیا کہ مرکزی وریاستی حکومت کے پاس کسان کو زرعی بحران سے نکالنےکے لئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے۔ایسی صورت میں کسان کے پاس جدوجہد کاراستہ ہی باقی بچتا ہے۔سری گنگا نگرضلع میں اکھل بھارتیہ کسان سبھا،کسان جدوجہد کوآرڈینیشن کمیٹی کے ملک گیر کال پر 27 مئی کو احتجاجی کارراوئی کو سوشل ڈسٹنسنگ پرعمل کے تحت منعقد کرے گی اور کسانوں کواحتجاج میں شامل ہونے کے لئے مائل کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS