زرعی بل کے خلاف مظاہرین نے انڈیا گیٹ کے قریب ٹریکٹر کو آگ لگا دی

0

نئی دہلی:زراعت سے متعلق اقدامات کے خلاف مظاہرین نے پیر کی صبح راجدھانی کے انڈیا گیٹ کے قریب ٹریکٹر کو آگ لگا دی۔
ایک پولیس افسر کے مطابق انڈیا گیٹ کے قریب  تقریبا 15 سے 20 افراد جمع تھے۔ اس دوران لوگوں نے مظاہرہ کیا اور نعرے  لگائے اور ایک ٹریکٹر کو آگ لگا دی، جس پر فوراً ہی  قابو پالیا گیا ہے اورٹریکٹر کو بھی موقع سے ہٹا دیا گیا۔ اس واقعہ میں شامل افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔
مظاہرین نے ایک  پرانے ٹریکٹر کو ایک گاڑی میں لاد کر انڈیا گیٹ کے قریب اتارا اور اسے آگ لگا دی۔ اس دوران مظاہرین نے’جئے جوان جئے کسان‘کے نعرے لگائے۔اس کے علاوہ  کانگریس کی اعلی قیادت کی حمایت میں بھی نعرے بھی لگائے۔
 قابل ذکر ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں کسانوں اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے مظاہروں کے درمیان  صدر رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز زرعی اصلاحات سے متعلق  بلوں کی منظوری دے دی تھی ۔ صدر کے دستخط کے ساتھ  ہی زرعی اصلاحات  سے متعلق ایکٹ -’زرعی  پیداوار کاروبار  اور تجارت (فروغ اور آسانیاں)ایکٹ 2020‘اور’کسان(امپاورمنٹ اور تحفظ) پرائس انشورنس اور زرعی خدمات کے معاہدے ایکٹ 2020‘ سے متعلق ملک میں  لاگو ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS