ماحولیات کے قوانین کو نہ ماننے والوں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا: پرکاش جاوڈیکر

0

نئی دہلی: ماحول، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے آج کئی پروگراموں کی شروعات کی اور کہا کہ ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک ویبینار میں جاوڈیکر نے پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لئے ایک انٹرن شپ پروگرام، دو بیداری پروگراموں اور ایک ماڈل کاپ (کانفرنس آف پارٹیز) کی شروعات کی اور حیاتیاتی تنوع ویبینار سیریز کا ایک کتابچہ لانچ کیا اڈل کاپ میں حصہ لینے والے ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام لوگ بھی ماحولیات کے قوانین نہ ماننے والی کمپنیوں کا پردہ فاش کرکے ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس تناظر میں اپنی سیاسی زندگی کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’وہ لوگ جو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی‘‘۔
اس ماڈل کاپ میں 28 ریاستوں اور سات مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 36 اسکولوں کے 72 طلباء حصہ لے رہے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS