ڈرگس معاملے کے ملزم اداکاروں کی شوٹنگ پرپابندی عائد کریں پروڈیوسر:اٹھاؤلے

    0

    نئی دہلی:ریپبلک پارٹی آف انڈیا اٹھاؤلے (آر پی آئی)کے قومی  صدر اورمرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور بااختیار رام داس اٹھاؤلے نے آج  کہاہے  کہ ممبئی  میں ڈرگس معاملے کی جانچ کے دائرے  میں آئے اداکاروں کو فلم کی شوٹنگ سے باہر کردیناچاہئے۔
    انہوں نے کہا کہ اگر فلم  پروڈیوسروں اور ڈائرکٹروں نے ایسا نہیں کیا تو آر پی آئی کے کارکنان مظاہرہ  کے لئے سڑک  پر اتریں گے اور ایسی فلموں کی شوٹنگ روک دی جائے  گی۔
    اٹھاؤلے نے کہا ہے کہ  فلمی دنیا میں اداکاروں اوراداکاراؤں کو ملک کا نوجوان طبقہ رول ماڈل مانتا ہے لیکن سشانت سنگھ معاملے کے بعد ممبئی میں نارکوٹس کنٹرول بیورو کے ذریعہ کی گئی جانچ  میں پہلی نظر میں جو ثبوت سامنے آئے ہیں اس سے بالی ووڈ کا اصلی چہرہ لوگوں کے سامنے آگیا  ہے۔
    انہوں نے کہا کہ جس قسم کے معروف اداکاراؤں دیپیکا پاڈوکون ،سارا علی خان،شردھا کپور،رکول پریت سنگھ سمیت درجنوں بالی وود سے جڑے لوگوں  کے نام ڈرگس معاملے میں سامنے آئے ہیں اس سے سماج میں بہت ہی غلط پیغام  گیا ہے۔
    فلم پروڈیوسروں اورڈائرکٹروں کو چاہئے کہ ایسے اداکاروں، جن کے نام ڈرگس لینے میں سامنے آئے ہیں ان کو فلموں سے فوری طور سے ہٹادینا چاہئے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS