پرکشش وعدوں کے ساتھ شروع ہوئی پرینکا کی پرتگیا یاترا

0

بارہ بنکی(یو این آئی):اترپردیش میں کسانوں،خواتین،نوجوانوں اور بے روزگاروں کو اپنے ایجنڈے کے مرکز میں رکھتے ہوئے، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ‘ہم وچن نبھائیں گے’ کی ٹیگ لائن کے ساتھ سنیچر کو بارہ بنکی کے ہرکھ بازار سے ریاست کے تین الگ الگ علاقوں سے شروع ہونے والی ‘پرتگیا یاترا’ کو ہری جھنڈی دکھائی۔
ریاست میں کانگریس کو حکومت بنانے کے قابل بنانے کی تیاری کررہی محترمہ واڈرا نے ‘پرتگیا یاترا’ کو ہری جھنڈی دکھانے سے پہلے محترمہ واڈرا نے اپنے وعدوں کی پوٹلی کھولی جس میں انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور اسکوٹی دی جائے گی جبکہ کسانوں کا پورا قرض معاف کر دیا جائے گا۔ کورونا مدت کے دوران کا بجلی بل معاف کردیا جائے گا جبکہ اس کے بعد آنے والے بجلی کے بل کے نصف پیسے معاف کئے جائیں گے۔
کورونا کی وجہ سے عام آدمی کے بگڑے بجٹ کو بہتر بنانے کے لیے ہر خاندان کو 25 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی جبکہ 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ دھان اور گندم کی سہارا قیمت 2500 روپے کوئنٹل کی جائے گی۔ اس سے قبل محترمہ واڈرا نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے پہلے عزم میں 2022 کے انتخابات میں خواتین کو ٹکٹوں کی تقسیم میں 40 فیصد حصہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔یہ عہد انہو ں نے آج کے پروگرام میں بھی کیا۔
محترمہ واڈرا کے یہ وعدے کانگریس کے انتخابات سے پہلے جاری کئے جانے والے منشور سے مختلف ہوں گے۔عوام کے درمیان اپنی گرفت مضبوط بنانے کے ارادے سے شروع ہوئی پرتگیا یاترا بارہ بنکی سے شروع ہوکر جھانسی میں ختم ہوگی۔بسوں سی کی جانے والی یہ یاترا لکھنؤ، اناؤ، فتح پور، چترکوٹ، باندا، ہمیر پور، جالون اضلاع سے ہوکر گزرے گی جس کی قیادت سابق ایم پی پی ایل پونیا، سابق مرکزی وزیر پردیپ جین آدتیہ اور میڈیامحکمہ کے چیئرمین اور سابق وزیر نسیم الدین صدیقی کریں گے۔
آج ہی وارانسی کے سابق رکن پارلیمان راجیش رائے کی قیادت میں وارانسی سے شروع ہوگئی جو رائے بریلی میں ختم ہوگی جس میں چندولی، سون بھدر، مرزا پور، پریاگ راج، پرتاپ گڑھ، امیٹھی اضلاع شامل ہوں گے۔پرتیگیہ یاترا کا تیسرا روٹ سہارنپور سے شروع ہو کر متھرامیں اختتام پذیر ہوگا، جس میں مظفر نگر، وجنیر، مراد آباد، رام پور بریلی، بدایوں، علی گڑھ، ہاتھرس، آگرہ اضلاع شامل ہوں گے۔ اس کی قیادت سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور لکھنؤ سے کانگریس کے سابق ایم پی امیدوار آچاریہ پرمود کرشنم کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS