پرینکا کی قیادت میں کانگریس لڑے گی یوپی کے انتخابات:سلمان خورشید

0
Image: The Economics Times

آگرہ،(یواین آئی): کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے آج یہاں کہا کہ اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں انتخاب لڑے گی۔ مسٹر خورشید نے پیر کو یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ پارٹی کی ریاستی انچارج محترمہ واڈرہ تنظیم کی مضبوطی کے لئے سخت مشقت کررہی ہے اور ریاست میں پارٹی کو انتخاب کے لئے تیار کرچکی ہیں۔ان کی قیادت میں پارٹی بڑی جیت حاصل کر کے حکومت سازی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کو وزیر اعلی عہدے کے امیدوار کا اعلان کرنے کی جلد نہیں ہے اتنا یقنی ہے کہ پارٹی محترمہ واڈرہ کی قیادت میں انتخابی میدان میں اترے گی۔ قابل ذکر ہے کہ محترمہ واڈرہ اترپردیش کے چار روزہ دورہ ختم کر نے کے بعد پیر کی صبح ہی دہلی لوٹی ہیں۔ جمعرات کو لکھنؤ آنے کے بعد انہوں نے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میراتھن میٹنگ کی جبکہ اتوار کی صبح وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی پہنچی تھیں۔ رائے بریلی کے بعد ان کے امیٹھی جانے کے قیاس لگائے جارہے تھے لیکن آج صبح وہ رائے بریلی سے لکھنؤ لوٹ آئیں اور اموسی سے دہلی کے لئے روانہ ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS