نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی مرکزی حکومت کو آئینہ دکھانے میں سرفہرست نظر آرہی ہیں۔ ٹوئیٹر کے ذریعہ پرینکا گاندھی مستقل مرکزی حکومت اور وزیر اعظم پر تنقید کرتی ہیں۔
آج جمعہ کے روز برسراقتدار بی جے پی سے اس کی معاشی پالیسیوں کے حوالے سے سوال کیا ہے۔ پرینکا نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’افراط زر گزشتہ تین سالوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عام لوگوں کو روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے سامان خریدنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا ، ’’بی جے پی کے طریق کار کے سبب آنے والی سست روی کی وجہ سے آمدنی صفر ہو گئی ہے، لیکن ملک کے وزیر اعظم اس پر خاموش ہیں۔‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS