نئی دہلی: (ایجنسی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا دوسری بار کورونا پازٹیو ہوگئ ہیں۔ پرینکا گاندی نے اس بات کی اطلاع خود ٹوئیٹ کے ذریعے دی۔ پرینکا گاندھی نے بتایا کہ ان کی کورنا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ جس کے بعد سے وہ آئسولیشن میں ہیں اور سبھی کورونا
Tested positive for covid (again!) today. Will be isolating at home and following all protocols.
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) August 10, 2022
پروٹوکول پر عمل کررہی ہیں۔ اس سے پہلے پرینکا گاندھی تین جون کو کورونا پازیٹیو ہوئیں تھیں۔ ان والدہ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کی بھی کورونا پازیٹیو أئی تھی۔ اس وقت پرینکا گاندھی نے ٹوئیٹ کربتایا تھا کہ انہیں کورونا کے معمولی اثر کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد پرینکا گاندھی نے خود کو گھر پر ہی آئسولیٹ کرلیاتھا۔ ساتھ ہی انہوں نے ان کے رابطہ میں آئے سبھی لوگوں سے اپنا خیال رکھنے کی بات کی تھی۔