نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ریاست میں خواتین کی سلامتی کے نام پر وعدے تو خوب کئے جارہے ہیں لیکن زمینی سطح پر کچھ نہیں ہو رہا ہے اور ریاست میں خواتین بہت غیر محفوظ ہیں۔
محترمہ گاندھی نے بدھ کو فیس بک پر جاری پوسٹ میں کہا ’’اترپردیش کے وزیراعلی جی کے آبائی علاقے سے آنے والی خبر پڑھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ جس سسٹم نے ابھی کچھ دن قبل ہی خواتین کی سلامتی کے سلسلے میں چلائے گئے ’مشن شکتی‘کےنام پر جھوٹی تشہیر میں کروڑوں روپے لٹا دیئے۔ وہ سسٹم زمینی سطح پر خواتین کی سلامتی کے سلسلے میں بے حسی اختیار کئے ہوئے ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اس خبر کے مطابق گورکھپور میں گزشتہ دنوں 12 سے زیادہ لڑکیوں کی موت کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان جرائم میں سزا دلانا تو دور کی بات ہے کچھ معاملوں میں پولیس مرنے والی لڑکیوں کی شناخت بھی نہیں کر پائی۔
کانگریس جنرل سکریٹر نے کہا ’’اترپردیش میں خواتین کے خلاف ہر دن اوسطاً 165 مجرمانہ معاملے سامنے آتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایسے سینکڑوں معاملے سامنے آئے جن میں یا تو انظامیہ نے متاثرہ فریق کی بات نہیں سنی یا فریاد کرنے والے خاتون سے ہی بدتمیزی کی‘‘۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
خواتین کی سلامتی کے معاملے میں اترپردیش کا نظام زمینی طورپر چوپٹ: پرینکا گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS