کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعہ ایک بار پھر اتر پردیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے پوسٹ میں پرینکا گاندھی نے ریاست میں بے روزگاری کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”یو پی کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم صاحب کو بلا کر ایک تقریب کرایا اور بتایا کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں میں لاکھوں روزگار مل رہے ہیں۔ لیکن حقیقت دیکھیے۔ پی ایم کے پارلیمانی حلقہ کے بنکر جو وارانسی کی شان ہیں، آج گہنے اور گھر گروی رکھ کر گزارہ کرنے کو مجبور ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان کا پورا کام ٹھپ ہو گیا۔“ اپنے پوسٹ میں پرینکا نے مزید لکھا ہے کہ ”چھوٹے تاجروں اور کاریگروں کی حالت بہت خراب ہے۔ ہوائی تشہیر نہیں، معاشی مدد کا ٹھوس پیکیج ہی انھیں اس تنگ حالی سے نکال سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق اس سے کہیں زیادہ مختلف ہیں کیونکہ ڈیڑھ لاکھ ریاستی باشندے روزگار کی تلاش میں ممبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ "اتر پردیش حکومت نے حال ہی میں منعقدہ ایک پروگرام میں ملازمت کے مواقع سے متعلق متعدد اعلانات کیے تھے۔ لیکن زمین سطح پر مزدوروں کے پاس کہنے کے لئے الگ کہانی ہے۔
پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے انتخابی حلقہ وارانسی میں بے روزگاری کو لیکر حکومت پر اٹھائے سوالات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS