اگلاکانگریس صدر گاندھی خاندان سے باہر کا ہو،راہل کی بات پررضامند:پرینکا گاندی

0

نئی دہلی:پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کی کمان کسی غیر کانگریس کے حوالے کرنے کی وکالت کی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے بڑے بھائی اورکانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کی حمایت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گاندھی خاندان سے باہر کسی شخص کو کانگریس کا صدر مقرر کیا جانا چاہئے۔ پرینکا نے کہا کہ شاید(استعفیٰ)خط میںنہیں لیکن کہیں اورانہوں نے کہا ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی پارٹی کا صدر نہیں ہونا چاہئے اورمیں ان کے ساتھ پوری طرح سے رضامند ہوں۔ میرے خیال میں پارٹی کو بھی اپنا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔ یہ دعوی ایک نئی کتاب 'انڈیا  ٹمورو'میں کیا گیا ہے۔ اس کے مصنفین پردیپ چھبراورہرش شاہ ہیں اور اس کو 13 اگست کو شائع کیا گیا تھا۔ کتاب میں آگے پرینکا گاندھی نے مزید کہا ہے کہ اگر پارٹی کے صدر گاندھی خاندان سے نہیں ہو، وہ ان کا'باس'ہوگا۔ واڈرا نے کہا کہ اگر وہ (پارٹی صدر)کل مجھ سے کہتے ہیں کہ مجھے آپ کی اترپردیش میں نہیں بلکہ انڈمان اور نیکبارمیں ضرورت ہے،تو میںخوشی سے انڈمان اور نیکبارچلی جائوں گی۔
صدر کے عہدے کے لئے انتخابات کرانے کا مطالبہ
20019 لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد راہل گاندھی نے کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیاتھا ۔  ساتھ ہی  پارٹی کے اندرونی اجلاس میں مبینہ طور پر یہ اصرار کیا گیا کہ اگلے صدر کو  کسی غیر  گاندھی کو  بنایا جائے۔ لیکن سونیا گاندھی کو گذشتہ سال اگست میں پارٹی کا عبوری صدر بنا دیا گیا تھا۔ واضح  کرتے کر دوں گہ  پچھلے کچھ مہینوں سے کانگریس کے اندر پارٹی صدر کے عہدے کے لئے انتخابات کرانے کا مطالبہ بڑھ رہا  ہے۔
پریانکا نے یہ کام اپنے شوہر پر بدعنوانی کے الزامات کے بعد کیا
اس کتاب میں،پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہا تھا کہ 2013 میں،جب بی جے پی نے ان کے شوہر رابرٹ واڈرا پر بدعنوانی کا الزام لگانے شروع کیا تھا،تو انہوں نے اپنے بیٹے ریحان کے نام  معاملت دکھایا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 13 سال تھی۔ کتاب میں،پرینکا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جب ان کے شوہر پر تمام الزامات عائد کیے گئے تھے تو سب سے پہلے وہ اپنے بیٹے کے پاس گئی اور لین دین اس نے نام پر دکھایا۔ پرینگا گاندھی نے کہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں ان کے شوہر سے ہونے والی تفتیش اور اس معاملے میں تمام ٹی وی بحثوں کی وجہ سے ان کے  بچوں اثر پڑنے لگا تھا۔
اس کتاب میں پرنیکا گاندھی نے 1984اندرا گاندھی کے قتل کے بعد اگلے 7سال یعنی 1991میں راجیو گاندھی کے قتل تک ڈر کے ماحول میں جینے کا ذکر بھی کیا ہے ۔ پرینکا نے کہا کہ ’’اندرا گاندھی کے قتل کے بعد اگلے 7سال انہوں نے اپنے شوہر کا قتل کا ڈر ستاتا رہا ‘‘ پرینکا نے کہا ہے کہ وہ رات میں تب تک نہیں سوتی تھی جب تک ان کے شوہر گھر میں واپس نہیں لوٹ آتے تھے۔ یہاں تک کہ جب کبھی بھی راجیو گاندھی باہر دورے پر جاتے تھے تو وہ سوچتی تھی کہ اب ہو دوبارہ لوٹ کر نہیں آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS