آواز دبانے والے بوکھلائے ہوئے ہیں:پرینکا گاندھی

0

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے حسب دستور ٹویٹ کر  کے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ، ’’میٹرو اسٹیشن بند ہیں، انٹرنیٹ بند ہے، ہر جگہ دفعہ 144نافذ ہے، کسی بھی جگہ آواز اٹھانے کی اجازت نہیں ہے،ٹیکس پیئر کا پیسہ خرچ کر کے کروڑوں کا اشتہار نکالا گیا ہے اور لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہی لوگ آج جنتا کی آواز سے بوکھلائے ہوئے ہیں اور سب کی آوازیں بند کر رہے ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ پرینکا گاندھی نے آج ملک بھر میں ہو رہے احتجاجی مظاہروں کے پس منظر میں یہ باتیں کہیں ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS