شہریت قانون کے خلاف احتجاج کر رہے جامعہ،علی گڑھ کے طلباء پر کریک ڈاؤن کے خلاف بالی ووڈ بھی سامنے آ چکا ہے۔ پرینکا چوپڑا نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ سے اپنے خیالاتا کا اظہار کیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کے خلاف پولیس کی کارروائی پر پریانکا نے کہاکہ ’’ترقی پذیر جمہوریت میں پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد غلط ہے۔‘‘
’’ہر بچے کے لئے تعلیم ہمارا خواب ہے۔ تعلیم ہی ہے جو ان کو آزادانہ طور پر سوچنے کی طاقت دیتی ہے،ہم نے ان کو آواز اٹھانا سکھایا ہے، پر امن مظاہرین پر ظلم و تشدد غلط ہے،ہر آواز اہم ہے، اور ہر آواز ہندوستان کو بدلنے کی سمت کام کرے گی۔‘‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS