کالج سائٹ پر داخلہ فارم نہ کھلنے پر طلبہ کو پریشانی کا سامنا

0

اجمیر: راجستھان میں کالج ایجوکیشن کمشنریٹ کے ذریعہ عالمی وبا کورونا میں لاک ڈاؤن کے درمیان طلبہ کو عارضی طورپر سے اگلی کلاس میں پہنچانے سے متعلق احکامات کے بعد ای متروں پر متعلقہ سائٹوں پر ایڈمشن فارم نہ کھلنے سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اجمیر میں واقع پرتھوی راج چوہان گورنمنٹ یونیورسٹی کے انتظامیہ کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرکےکہا گیا ہے کہ متعلقہ طلبہ اپنی ایڈمیشن فیس ان کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد ای متر جاکر فیس جمع کرا سکیں گے۔پرنسیپل ڈاکٹر منا لال اگروال نے واضح کیا ہے کہ یونیورسٹی کے مکمل ریگولر طلبہ جنہوں نے یونیورسٹی امتحان 2020 کے لئے ایپلیکیشن بھری ہے۔ایسے طلبہ کمشنریٹ کالج ایجوکیشن راجستھان کے ڈائریکٹر جنرل عارضی طورپرکلاس کو پاس کرنے اورانہیں اپنی ایڈمیشن فیس موبائل پر ایس ایم ایس ہونے کے بعد اپنی ایڈمیشن فیس ای متر جاکرجمع کرانی ہوگی۔
ڈاکٹر اگروال نے واضح کیا کہ ای متر پر،فیس ایس ایم ایس حاصل ہونے پر ہی جمع ہوگی اور یونیورسٹی میں اس سلسلے میں کوئی بھی رسید یا سرٹیفکیٹ جمع نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ اجمیر کی اس یونیورسٹی میں اس سلسلے میں مختلف کلاسوں میں آٹھ ہزار سے زیادہ طلبہ پڑھ رہے ہیں لیکن کمشنریٹ کے ذریعہ عارضی طورپر کلاس میں ترقی دینے کے ایڈمیشن پراسز شروع کردئے جانےکا اعلان کرنےکے باوجود ای متروں پر متعلقہ یونیوروسٹیوں اور کالجوں کی سائٹوں پر ایڈمیشن فارم نہیں کھل رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS