وزیر اعظم وکرما سنگھے ہی وزیر خزانہ کا عہدہ بھی سنبھالیں گے

0

کولمبو: (یو این آئی) سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے ہی بدھ کو ملک کے وزیر خزانہ کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔مسٹر وکرما سنگھے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بیل آؤٹ مذاکرات کی قیادت کریں گے۔مسٹر وکرما سنگھے کو اس ماہ کے شروع میں وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا جب مہندا راجا پاکسے نے ملک میں تشدد اور بدامنی کے بعد وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہیں آج باضابطہ طور پر وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔ وہ اقتصادی استحکام اور قومی پالیسی کے وزیر بھی ہوں گے۔
وہ (وکرماسنگھے) پہلے ہی ہندوستان، چین اور امریکہ سمیت غیر ملکی سفیروں سے بات چیت کر چکے ہیں اور ایشیائی ترقیاتی بنک اور ورلڈ بنک کے نمائندوں کے ساتھ خوراک، کھاد اور ادویات کی فراہمی پر دوبارہ بات چیت کر چکے ہیں۔سری لنکا کو اس وقت اشیائے ضروریہ کی درآمدات کی ادائیگی کے لیے اگلے آٹھ ماہ میں 4 بلین ڈالر درکار ہیں۔مسٹر وکرما سنگھے کو وزیر خزانہ کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مبینہ مخلوط/اتحاد حکومت میں شامل کابینہ میں عہدہ قبول کرنے سے انکار کے بعد کیا گیا۔ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک نئی مالی اعانت فراہم کرنے کا منصوبہ نہیں بنائے گا جب تک کہ سری لنکا میں مناسب معاشی پالیسی نہیں بن جاتی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS