وزیراعظم مودی نے وزارتی کی کونسل کے ساتھ صدر جمہوریہ مرمو کو استعفیٰ پیش کیا

0
وزیراعظم مودی نے وزارتی کی کونسل کے ساتھ صدر جمہوریہ مرمو کو استعفیٰ پیش کیا

نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور اپنا اور اپنی وزارتی کونسل کا استعفیٰ پیش کیا۔

صدر جمہوریہ نے ان کا اور ان کی وزارتی کونسل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور ان سے نئی حکومت کی تشکیل تک بطور وزیراعظم کام کرنے کی درخواست کی ہے۔

صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر مودی نے محترمہ مرمو سے ملاقات کی اور انہیں اپنا اور وز ارتی کونسل کا استعفیٰ پیش کیا۔ صدر نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ مرکز میں نئی ​​حکومت کی تشکیل تک اس عہدے پر فائز رہیں۔
اس سے پہلے مسٹر مودی کی صدارت میں آج یہاں مرکزی کابینہ کی آخری میٹنگ ہوئی جس میں 17ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔ سترہویں لوک سبھا کی مدت 16 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 18ویں لوک سبھا کے لیے انتخابات یکم جون کو ہوئے تھے اور 4 جون کو ووٹوں کی گنتی میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کو حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS