اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ اور اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل 10 اکتوبر کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کی اور کہا کہ ہندوستان اس موقع پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ پی ایم مودی نے اپنے ایکس پر یہ جانکاری دی۔
I thank Prime Minister @netanyahu for his phone call and providing an update on the ongoing situation. People of India stand firmly with Israel in this difficult hour. India strongly and unequivocally condemns terrorism in all its forms and manifestations.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 10, 2023
وہیں دوسری طرف، حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کے بارے میں اس وقت تک بات چیت نہیں کرے گا جب تک لڑائی ختم نہیں ہو جاتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ان تمام فریقوں کو مطلع کر دیا ہے جنہوں نے دشمن کے قیدیوں کے حوالے سے ہم سے رابطہ کیا، ہم نے کہا ہے کہ لڑائی ختم ہونے سے پہلے اس فائل کو نہیں کھولا جائے گا اور یہ صرف اس قیمت پر ہو گا جسے حماس قبول کرے گی۔ “
مزید پڑھییں: حماس کا اقدام اسرائیلی مظالم کا فطری رد عمل: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
اسرائیل کا اندازہ ہے کہ حماس نے 100 سے 150 افراد کو پکڑ لیا ہے، جنہیں ہفتے کے روز جنوبی اسرائیل سے اغوا کیا گیا تھا۔