گجرات میں وزیراعظم مودی نے کیا روڈ شو

0

احمد آباد، (ایجنسیاں):وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے احمد آباد میں روڈ شو کیا۔ اس کے بعد وہ ولساڈ پہنچے۔ یہاں انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ وزیر اعظم مودی نے گجراتی میں نیا انتخابی نعرہ دیا- ’میں نے یہ گجرات بنایا ہے۔‘ولساڈ ضلع کے کپراڈا گاو¿ں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گجرات کے نوجوان اب ذمہ داری کو سمجھ چکے ہیں۔ انہوںنے کمان اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ گجرات میں نفرت پھیلانے والوں کو کبھی منتخب نہیں کیا گیا۔ کچھ لوگ گجرات کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ گجرات کے عوام ان لوگوں کو سبق سکھائیں گے۔ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد گجرات میں پہلے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ گجرات ان تفرقہ انگیز طاقتوں کا صفایا کردے گا، جنہوں نے ریاست کو بدنام کرنے میں اپنے پچھلے 20 سال گزارے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں گجرات میں اپنے قبائلی بھائیوں کے آشیرواد سے اپنی ریلی شروع کر رہا ہوں۔ گجرات اس بار جیت کر ریکارڈ بنانے جا رہا ہے۔ پی ایم مودی بھاو نگر پہنچے۔ یہاں وہ شام کو ’پی ایم پاپا کی پری‘ کے نام سے اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں 522 بیٹیوں کی شادیاں ہو رہی ہیں۔ ان بیٹیوں کے سروں سے باپ کا سایہ اٹھ گیا ہے۔ دراصل گجرات میں اسمبلی انتخابات 2 مرحلوں میں ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلہ کےلئے پولنگ یکم دسمبر کو ہوگی۔ ساتھ ہی دوسرے مرحلہ کےلئے پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ نتائج 8 دسمبر کو آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS