کولکاتا:وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج راج بھون میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کے بعد کہا ہے کہ ہم نے ‘این آر سی’،‘شہریت ترمیمی ایکٹ مخالف اور این پی سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ممتا بنرجی اور وزیرا عظم نریندر مودی کے درمیان 20منت تک چلی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہا ں ہم نے پروٹوکول کے تحت وزاعظم سے ملاقات کی اور ان سے ریاست کے بقایاجات کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مرکزی حکومت کی جانب سے 35,000کروڑ روپے ملنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال آئے بلبل طوفان کیلئے مختص 7000 کروڑ روپے میں بھی مرکزی نے اپنا فنڈجاری نہیں کیا ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ،این آر سی اور این پی آر سے متعلق ہم نے واضح طور پر کہہ د یا ہے کہ ریاست میں اس کو نافذ نہیں کیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم نے وزیرا عظم سے کہا ہے کہ ریاست کے عوام اس سے پریشان ہیں۔اس لیے ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ اس پر نظرثانی کی جائے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 35000کروڑ رپے اجراءسے متعلق وزیرا عظم مودی نے یقین دہانی کرائی ہے ۔اس کے علاوہ دہلی میں اس سے متعلق بات چیت کرنے سے متعلق بات چیت کرنے کی دعوت دی ہے ۔
ممتا بنرجی کی وزیرا عظم سے ملاقات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS