نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرکو بہن ۔بھائی کے رشتہ کے مقدس تہواررکھشا بندھن پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ملک بھر میں آج رکھشا بندھن کاتہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے مبارکبادکا پیغام دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’رکھشا بندھن کے مقدس تہوار پر ملک کے تمام لوگوں کوبہت بہت مبارکباد‘‘۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیرکو بہن بھائی بہن کے تعلقات کے مقدس تہواررکھشا بندھن پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ملک بھرمیں آج رکھشا بندھن کا تہواردھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
مبارکباد دیتے ہوئے امت شاہ نے ٹویٹ کیا’’ملک کے تمام لوگوں کو رکھشا بندھن کے مقدس تہوارپردلی مبارکباد۔‘‘خیال رہے وزیرداخلہ اتوار کے روز کورونا پازیٹو پائے گئے تھے اور وہ گروگرام کے میدانتا اسپتال میں علاج کے لئے داخل ہیں۔
صدر رام ناتھ کووند نے پیر کو محبت اور اعتماد کے غیر متزلزل تعلقات کا تہواررکھشا بند ھن پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
کووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’ملک کے تمام شہریوں کو رکھشا بندھن پر مبارکباد! راکھی محبت اور اعتماد کا وہ اٹل دھاگہ ہے جو بہنوں کو بھائیوں سے جوڑتا ہے‘‘۔انہوں نے مزید لکھا ، "آیئے ،آج ہم خواتین کے وقار اور حفاظت کے لئے پرعزم رہنے کا وعدہ کریں‘‘۔
وزیر اعظم مودی ،امت شاہ،رام ناتھ کووند نے رکھشا بندھن پرملک کے لوگوں کو مبارکباد دی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS