صدر جمہوریہ اور نائب صدر نے ڈاکٹروں سے اظہار تشکر کیا

0

نئی دہلی:  آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائڈو نے’ڈاکٹز ڈے‘ کے موقع پر ملک کے تمام ڈاکٹروں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی بے لوث خدمات پر اظہار تشکر کیا۔

صدر کووند نے ایک ٹوئٹ میں کہا’’ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر ملک کے تمام معالجین کو میری نیک خواہشات۔ ہم سبھی کووڈ ۔19 عالمی وبا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کی بے لوث خدمات کے لئے اظہار تشکر کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا’’قوم آپ کے فرائض اور قربانی کے جذبہ کو سیلیوٹ کرتی ہے‘‘۔
نائب صدر جمہوریہ ایم ویکیا نائیڈو نے ڈاکٹروں کی برادری کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے کارکنوں کی صحت ، عزت واحترام اور حفاظت کی ذمہ داری سماج پر عائد ہوتی ہے۔
ایک ٹویٹ سیریز میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ملک کے معالجین نے اپنی فکر نہ کرتے ہوئے فرنٹ لائن واریئرز کی حیثیت سے صحت کی حفاظت کی ہے۔ کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج میں خود کتنے ڈاکٹروں اور صحت کے کارکن متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا’’ ڈاکٹرز ڈے کے موقع یہ عہد کریں کہ آپ اپنے ڈاکٹروں کی ہر ممکن تعاون وحمایت کریں گے۔ ڈاکٹروں اور صحت کے کارکنوں کی صحت ، عزت و احترام اور تحفظ سماج کی ذمہ داری ہے‘‘۔
نائب صدر نے کہا’’آج ڈاکٹرزڈے کے موقع پر میں ایک مشہور انسان دوست ڈاکٹر اور مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ آنجہانی ڈاکٹر بی سی رائے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ملک کے طبی میدان میں آپ کی شاندار خدمات انتہائی عقیدت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے‘‘۔
ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’اس ’ڈاکٹرز ڈے‘کے موقع پر میں انسانیت کی خدمت کے لئے سرشار ملک کی طبی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS