مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بہت سارے ترقی یافتہ ممالک میں پیدا ہوئے بدترین حالات کا اندازہ ہم ہندوستان میں نہیں لگا رہے لیکن پھر بھی ہم نے ملک کو سب سے خراب حالات سے لڑنے کے لئے پوری طرح تیار کیا ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس کو لے کر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے صحت کے ساتھ آج ایک میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے یہ بات کہی۔
ملک میں کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی شرح 3.3 فیصد کے آس پاس ہے اور مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 29.9 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ یہ بہت اچھے اشارے ہیں۔ معاملوں کے دگنا ہونے کی شرح تقریبا 11 دن ہے ، ہم نے کووڈ 19 مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی طور پر 843 اسپتالوں کو وقف کیا ہے ، جس میں تقریبا 1،65،991 بستر ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ-19 کے لئے 1991 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں 1, 35, 643 بیڈ ہیں ان میں آئسولیشن کے علاوہ آئی سی یو بیڈ بھی ہیں۔